اگرکپتان نے فیلڈمیں ’’چھپانے‘‘کا سوچا توکرکٹ چھوڑ دوں گا، شعیب ملک

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 13 جنوری 2019
سینئر ہونے کے ناطے پرفارمنس سے زیادہ اہمیت نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی  کرنے کی ہوتی ہے۔شعیب ملک
فوٹو : فائل

سینئر ہونے کے ناطے پرفارمنس سے زیادہ اہمیت نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی ہوتی ہے۔شعیب ملک فوٹو : فائل

ڈھاکا: آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر کبھی کپتان نے مجھے فیلڈ میں ’’چھپانے‘‘ کا سوچا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

شعیب ملک نے کہا ویسے میرا ارادہ رواں برس ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ہے جبکہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ آئندہ برس شیڈول میگا ایونٹ تک جاری رکھوں گا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف شعیب ملک نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ سینئر ہونے کے ناطے پرفارمنس سے زیادہ اہمیت نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی  کرنے کی ہوتی ہے۔

میں بدستور سوچتا ہوں کہ کپتان کو پوائنٹ ریجن میں میری ضرورت پڑتی ہے، یہی میرے لیے اہم بات ہے، جس دن کپتان نے مجھے فیلڈ میں چھپانا چاہا میں کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی نے سخت ٹریننگ سے خود کو اب تک مکمل فٹ رکھا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔