دھونی 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
دھونی پہلے ہی 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرچکے تھے

دھونی پہلے ہی 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرچکے تھے

سڈنی: وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی 10 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بھارت کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔

وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں جھے رچرڈسن کی گیند پر سنگل لے کراس سنگ میل تک پہنچے، انھوں نے اس میچ میں 51 کی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو 34 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اگرچہ دھونی پہلے ہی 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرچکے تھے مگر اس میں سے 174 انھوں نے 2007 میں افریقہ الیون کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایشیا الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔

ان سے قبل سچن ٹنڈولکر (18426 رنز)، گنگولی (11363)، راہول ڈریوڈ (10889) اور ویرات کوہلی ( 10235) بھارت کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔