رمیز راجہ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 13 جنوری 2019
 بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، رمیز راجہ فوٹو:فائل

بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، رمیز راجہ فوٹو:فائل

 لاہور:  رمیز راجہ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ سینئر بیٹسمین توقعات کا بوجھ اٹھانے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں، جنوبی افریقہ سے پوری سیریز کی ایک اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے کے سوا حالات ان کے قابو سے باہر رہے۔

پرفارمنس ٹیم کے کام نہ آ سکے تو تجربہ کار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اظہر علی کو ڈراپ کر دینا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔