کترینہ کیف بھی ملالہ یوسفزئی کی مداح ہوگئیں

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
کتاب میں موجود کہانیاں ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں جنہیں خود پر یقین ہے، کترینہ کیف فوٹوفائل

کتاب میں موجود کہانیاں ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں جنہیں خود پر یقین ہے، کترینہ کیف فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی مداح نکلیں اور انہیں متاثر کن شخصیت قرار دے دیا۔

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، اداکارہ کترینہ کیف بھی ملالہ سے متاثرہیں، ان دنوں وہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب’’وی آر ڈسپلیسڈ‘‘ کا مطالعہ کررہی ہیں یہ کتاب ملالہ یوسفزئی کی زندگی سے متعلق ہے جسے خود ملالہ نے تحریر کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملالہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، شاہ رخ خان

کترینہ کیف نے ملالہ یوسفزئی کی کتاب کا سرورق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہوئے کتاب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا  ’’اس کتاب میں ملالہ اور دوسری غیر معمولی لڑکیوں کی کہانیاں یکساں طور پر متاثر کن ہیں، یہ کہانیاں ان تمام لڑکیوں کے خواب پورے کرنے میں مدد کریں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گی جنہیں خود پر یقین ہے۔ ملالہ! میری دعا ہے ایک دن تم اپنی طاقت سے دنیا کو تبدیل کردوگی، دنیا کو تمہاری اور تمہاری جیسی لڑکیوں کی ضرورت ہے۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔