اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دے دی

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2013
حسن روحانی مسکراہٹ بکھیرکرایٹم بم بناناچاہتےہیں، انکی حکمت عملی یہ ہےکہ بھیڑ کی کھال میں بھیڑیئے بن کر رہو،نیتن یاہو۔  فوٹو: رائٹرز

حسن روحانی مسکراہٹ بکھیرکرایٹم بم بناناچاہتےہیں، انکی حکمت عملی یہ ہےکہ بھیڑ کی کھال میں بھیڑیئے بن کر رہو،نیتن یاہو۔ فوٹو: رائٹرز

تل ابيب: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لئے فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نےکہا کہ ايران كے پاس اس وقت 190 كلوگرام افزودہ يورینيم موجود ہے جبكہ ايٹم بم بنانے كے لئے 250 كلوگرام يورینيم دركار ہوتا ہے، ہم ایران سے زیادہ قریب اور زیادہ خطرے میں ہیں اس لئے ایران کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں امریکا سے پہلے ہی تیاری رکھنا ہوگی، انہوں نے نئے ایرانی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حسن روحانی مسکراہٹ بکھیر کر ایٹم بم بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے ایرانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ممنوعہ حد پار کرنے جا رہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے پہلے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے درمیان مراسم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ان کا ملک کسی صورت بھی حزب اللہ تک خطرناک ہتھیار پہنچنے نہیں دے گا اور اس کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔