بھارتی بولر امباتی راڈییو کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

محمد یوسف انجم  اتوار 13 جنوری 2019
 میچ آفیشلز نے بھارتی ٹیم مینجر کو آف اسپنر کے ایکشن رپورٹ ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

میچ آفیشلز نے بھارتی ٹیم مینجر کو آف اسپنر کے ایکشن رپورٹ ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: غیر قانونی بولنگ ایکشن  شکنجے میں بھارتی بولر امباتی راڈییو بھی جکڑے گئے ہیں۔

کرکٹ کی عالمی باڈی آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو مشکوک قرار دے دیاہے۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں امپائرز کی جانب سے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا، میچ آفیشلز نے بھارتی ٹیم مینجر کو آف اسپنر کے ایکشن رپورٹ ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سےجاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق امباتی کو 14 روز میں اپنے ایکشن کے تفصیلی معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم رپورٹ آنے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔ 33 سالہ اسپنر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں 2اوورز میں 13 رنز دیے تھے، وہ 46 ون ڈے اور 6ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔