ننھیال جانے کی ضد پر سنگدل باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والدہ فوٹوفائل

بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والدہ فوٹوفائل

ننکانہ صاحب: منڈی فیض آباد میں ننھیال جانے کی ضد پر سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے کومبینہ تشدد کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔

ننکانہ صاحب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، منڈی فیض آباد کے علاقے میں ظالم باپ نے اپنے ہی بیٹے کو ننھیال جانے کی ضد پر بے رحمی سے قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سجاول کی بیوی روٹھ کرمیکے چلی گئی تھی اور اس کا تین سالہ بیٹا ماں کے پاس جانے کی ضد کرتا تھا۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جب کہ ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔