انڈونیشیا میں باکسنگ مقابلے کے دوران ہنگامہ آرائی، 18 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  پير 15 جولائ 2013
 صوبہ ’’پاپویا‘‘ میں باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کےحامی اسکور کے تنازع پرلڑ پڑے اور اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا فوٹو: اے ایف پی

صوبہ ’’پاپویا‘‘ میں باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کےحامی اسکور کے تنازع پرلڑ پڑے اور اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا فوٹو: اے ایف پی

جکارتہ: انڈونیشیا میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کےحامیوں میں لڑائی اوربھگدڑ مچنے سے 12خواتین سمیت 18 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ’’پاپویا‘‘ میں باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کےحامی اسکور کے تنازع پرلڑ پڑے اور اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا اس دوران شکست کھانے والے باکسر کے حامیوں نے غصے میں آکر مخالف باکسر کے حامیوں پر کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں، پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں جس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی اس وقت تقریباً 1500 شائقین مقابلہ دیکھ رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم سے نکلنے کےلیے صرف دو راستے ہونےکی وجہ سے زیادہ تر افراد بھگدڑ کے دوران کچلنے کے باعث مارے گئے، زخمیوں میں  13 خواتین سمیت 12 بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو کے عملے نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔