شاہ زیب قتل؛ ماتحت عدالت سے ضمانت کی منسوخی پر3ملزمان نے ہائیکورٹ سے ضمانتیں کرالیں

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2013
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کے لئے ملزمان کو 15 جولائی کو عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔. فوٹو: فائل

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کے لئے ملزمان کو 15 جولائی کو عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔. فوٹو: فائل

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک فرار کرانے والے 3 ملزموں نے جوڈیشل کورٹ سے ضمانتیں منسوخ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانتیں کرالیں۔ 

ملیر کورٹ کراچی میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے پی آئی اے کے پروٹوکول افسر وصی اختر،خرم محمد، شاہ رخ جتوئی کے بھائی نواب جتوئی  اور سلمان علی شاہ کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کوحکم دیا کہ ملزموں کوگرفتارکرلیاجائے،عدالتی فیصلے کے بعد  ملزمان نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا اور چند وکلا کے تعاون سے ملزم نواب علی جتوئی، وصی اختر، خرم محمد اور سلمان شاہ ملیر بار میں پناہ لے لی۔  بعد ازاں پولیس نے  سلمان شاہ کو گرفتار کرلیا  جبکہ دیگر 3 ملزمان نے وہیں موجود رہ کر اپنے وکلا کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظورکرالیں۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل پانچوں ملزماں ملیر کورٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کے لئے ملزمان کو 15 جولائی کو عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔