- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
پی سی بی نے سابق کپتان معین خان کو چیف سلیکٹرمقررکردیا
میرا سب سے پہلا ہدف 2015 کےلئے ٹیم کو تیار کرنا ہوگا اور ٹیم کےانتخاب کے لئے منصوبہ بندی کررکھی ہے، معین خان فوٹو:فائل
لاہور: پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کو نیا چیف سلیکٹر مقررکر دیا جب کہ بقیہ تینوں سلیکٹرز کو برقراررکھا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 41 سالہ سابق وکٹ کیپراور کپتان معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سلیم جعفر ، اظہر خان اور فرخ زماں کو سیلکٹرز کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا ہے، نئے چیف سلیکٹر معین خان کا پہلا کام انڈر ٹونٹی تھری ٹیم کا انتخاب ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کی سلیکشن میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ چیف سیلکیٹر بننے کے بعد میرا سب سے پہلا ہدف 2015 کےلئے ٹیم کو تیار کرنا ہوگا اور ٹیم کےانتخاب کے لئے منصوبہ بندی کررکھی ہے جو سیلکیٹرز سے مشاورت کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی،کچھ منصوبے ایسے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ نظرآنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف ان کی صلاحیتوں کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد وطن واپسی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملازمت کی مدت پوری ہونے کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔