نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، فواد چوہدری، فوٹو: فائل

پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، فواد چوہدری، فوٹو: فائل

 لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے اور ان کی سیاست کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  نوازشریف اور آصف زرداری کا سیاسی طور پر خاتمہ ہوچکا ان لوگوں نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے، پچھلی حکومتوں میں ٹرائل بند جیلوں میں ہوتے تھے لیکن نواز شریف کا ٹرائل ایسے ہو رہا ہے کہ کبھی وہ 22 دن کے لیے لندن چلے گئے، شہباز شریف بھی صرف کاغذوں میں قید میں ہیں، وہ جب چاہتے ہیں اپنے گھر میں اجلاس بلالیتے ہیں، ملاقاتیں کرلیتے ہیں حالانکہ وہ نیب کے ملزم ہیں اور اب نیب کو اپنے سامنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں، ہم نےایسے ٹرائل کبھی نہیں دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ویژن  صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی ہے، مدینہ کی ریاست بنانے کا مطلب برداشت ، انصاف اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے،  پاکستان کو اب کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، وزیراعظم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی، اب 23 جنوری کو منی بجٹ میں  مستحکم معاشی اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اطلاعات نے دورہ سندھ کے بارے میں کہا کہ سیاسی دوستوں سے ملنے پر پابندی نہیں ہے، سندھ پاکستان کا حصہ ہے  ہمیں وہاں آنے جانے سے کون روک سکتا ہے، پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیمرون منٹر کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، پاک امریکا تعلقات بہتر ہیں، شاید کیمرون خود کافی عرصے سے واشنگٹن نہیں گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔