صدارتی انتخاب کے لئے سینیٹ، قومی وچاروں صوبائی اسمبلیوں سے ووٹر لسٹیں طلب

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2013
سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان کی فہرست حروف تہجی کی ترتیب سے فراہم کی جائے, الیکشن کمیشن.فوٹو: فائل

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان کی فہرست حروف تہجی کی ترتیب سے فراہم کی جائے, الیکشن کمیشن.فوٹو: فائل

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے  ووٹر لسٹیں طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لئے جلد از جلد ووٹرز کی فہرست کمیشن کو فراہم کی جائے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام ارکان کی فہرست حروف تہجی کی ترتیب سے فراہم کی جائے جب کہ صدارتی انتخابات کے لئےریٹرننگ افسران کے فرائض چیف الیکشن کمشنر ہی  انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ  آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق صدر کی 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، آئین میں صدر پاکستان کا مسلمان ہونا شرط ہے جبکہ صدارتی امیدوار کی عمر 45 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔