- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا، وزیراعظم نوازشریف
جو بھی بجلی اور گیس چوری کرتے پکڑا گیا اسے نشان عبرت بنادیں گے، نواز شریف فوٹو: فائل
فیصل آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا لیکن وہ ایک نہ ایک دن ضرور قابو پالیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ اور چند دن ہوئے ہیں اور بجلی کا بحران کئی سال پرانا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا لیکن ایک نہ ایک دن ہم اس پر ضرور قابو پائیں گے، عوام اعتماد رکھیں کہ ہم جو کہہ رہے ہیں وہ ہوکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ہمارا نظام اس قدر ناکارہ ہے کہ جہاں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے یہ بیٹھ جاتا ہے۔ وہ میڈیا سے گزارش کرتے ہیں جن علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی ان کے علاوہ ان علاقوں کا بھی ذکر کرے جہاں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ پہلے نہیں تھے جن میں دہشت گردی اور بد امنی کے مسائل بھی شامل ہیں جو پاکستانی کی سلامتی کے لئے خطرناک ہیں،اس کے لئے ہمیں عوام کی حمایت کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کا کوئی دہرا معیار نہیں ہم ماضی میں بھی ڈرون حملوں کے خلاف تھے اور اب بھی ہیں لیکن اگر گزشتہ ادوار میں اس مسئلے پر زبان سے احتجاج اور درپردہ اس کی حمایت نہ کی جاتی تو دوسروں کو اتنی شہہ نہ ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہزاروں ایسے مجرم بیٹھے ہیں جنہیں اپنی جیب کی فکر ہے عوام کی نہیں،یہ لوگ غریب عوام کے حصے کی بجلی اور گیس چوری کرکے انہیں اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں، اگر بجلی کی چوری کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے تو آدھی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، جو عناصر بجلی اور گیس چوری میں ملوث اور ان کے مدد گار ہیں وہ ملک اور قوم کے مجرم ہیں ان کا قلع قمع حکومت کی ذمہ داری ہے،جو بھی بجلی اور گیس چوری کرتے پکڑا گیا اسے نشان عبرت بنادیں گے۔
نوازشریف نے کہا کہ ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے اسے ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنا ہے دورہ چین کے دوران انہوں نے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جن میں ایک کاشغر گوادر ریلوے لائن اور ایک کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر ہے، لیکن موجودہ حکومت کی تمام توجہ بجلی بحران پر ہی مرکوز ہوکر رہ گئی ہے، گزشتہ حکومتوں کی نااہلی اور کرپشن کے باعث آج قوم یہ دن دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہماری حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں دیکھیں گے، اگر ایسا ہوا تو ہم اس کا فوری نوٹس لے کر ان کو قرار واقعی سزا دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔