لاڑکانہ میں شہری کا سیوریج واٹر اور ٹوٹی سڑکوں پر انوکھا احتجاج، بلاول کا نوٹس

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019

لاڑکانہ میں شہری نے گلیوں میں جمع گندے پانی اور ٹوٹی سڑکوں پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی، بلاول بھٹو نے نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دے دی۔

پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں شہری نے گلیوں میں جمع گندے پانی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا شاعرانہ انداز میں احوال بتاتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں مسئلہ حل کرانے کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں کی صفائی اور گٹروں کا مسئلہ حل کیا جائے کیوں کہ صفائی ستھرائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ضلعی حکومت اور انتظامیہ اپنے فرائض سرانجام دیں، غفلت کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔