بے نظیر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
طیارہ پھسل کر رن وے سے 10 فٹ دور تک چلا گیا (فوٹو: فائل)

طیارہ پھسل کر رن وے سے 10 فٹ دور تک چلا گیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا طیارہ پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بلاول بھٹو کا نجی طیارہ  ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار بلاول بھٹو سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔