کوئٹہ میں مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2013
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت رضا حسین نے نام سے ہوئی ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت رضا حسین نے نام سے ہوئی ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوئٹہ: مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی  گاڑی پر فائرنگ کے  نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق افطار سے کچھ دیر قبل عین الدین اسٹریٹ پر واقع الیکٹرونکس اشیا کی دکان کے مالک رضا حسین اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی پر گھر جارہے تھے کہ مسجد روڈ پر کاغان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے اپنی دکانیں بند کردیں جبکہ کچھ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو اسپتال پہنچایا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے سڑک کو آمدو رفت کے لئے بند کرکے شہادتیں اکٹھی کرلیں ہیں جبکہ علاقے کا محاصرہ کرکے مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔