آئی پی ایل کی وجہ سے زمبابوے کا دورۂ بھارت غیریقینی کا شکار

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
یہ بات طے تھی کہ زمبابوین ٹیم مارچ میں بھارت آئے گی جہاں پر وہ ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی

یہ بات طے تھی کہ زمبابوین ٹیم مارچ میں بھارت آئے گی جہاں پر وہ ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی

 ممبئی:  انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخوں نے زمبابوے کے دورئہ بھارت کو غیریقینی سے دوچار کردیا۔

زمبابوین ٹیم نے مارچ میں ہی بھارت میں سیریز کھیلنے کیلیے آنا ہے تاہم اب اسے ری شیڈول، موخر یا پھر ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تھا تاہم یہ بات طے تھی کہ زمبابوین ٹیم مارچ میں بھارت آئے گی جہاں پر وہ ایک ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کا موجودہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ فروری میں ختم ہوگا، جس کے بعد کینگروز دو ٹوئنٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کیلیے بھارت کا رخ کریں گے، ان کا ٹور 13 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ آئی پی ایل 23 مارچ سے شروع ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔