امپائر کی غلط گنتی کا خمیازہ مائیکل کلنجرکو بھگتنا پڑگیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
 قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا

قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا

 پرتھ: مینز بگ بیش میں امپائر کی غلط گنتی کا خمیازہ مائیکل کلنجر کو بھگتنا پڑگیا۔

سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں پرتھ اسکورچرز کی جوابی اننگز میں امپائر مہمان بولر بین دوارشس کی گیندوں کو یاد نہیں رکھ پائے اور انھیں ساتویں گیند کرنے دی جس پر کلنجر تھرڈ مین کی جانب اسٹیو اوکیف کا کیچ بن گئے، براڈ کاسٹر نے اوور 7 گیندوں کا ہونے کی نشاندہی کی تاہم قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔