یورپ سے 5 سال میں 711 پاکستانی ڈی پورٹ

وقاص احمد  پير 14 جنوری 2019
غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والوں کو متعلقہ ممالک نے بلیک لسٹ کردیا
 فوٹو:فائل

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والوں کو متعلقہ ممالک نے بلیک لسٹ کردیا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے جعلی دستاویز کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔

گزشتہ 5 سال میں 711 افراد جعلی دستاویز پر بیرون ملک گئے۔  ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے5 سال میں جعلی دستاویزکے باعث بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے پاکستانیوں کی فہرست مرتب کر لی۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ان افراد کو واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ حراست میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے افراد کو متعلقہ ممالک نے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔