اسکول و کالج وینز ڈرائیورز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  پير 14 جنوری 2019
سی این جی کیا صرف اسکول وینز میں ہی بم ہے، ہر جگہ اسٹیشن بھی تو ہیں، بیان
فوٹو: فائل

سی این جی کیا صرف اسکول وینز میں ہی بم ہے، ہر جگہ اسٹیشن بھی تو ہیں، بیان فوٹو: فائل

 کراچی:  آل کراچی اسکول اینڈ کالج ویلفیئر ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے اسکول وینز کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے جبکہ عدالت نے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ اسکول وین میں اوگرا سے منظور شدہ سی این جی سلنڈر لگائے جا سکتے ہیں ، سی این جی کو بم قرار دینے والے اسے صرف اسکول وینز میں ہی بم قرار دے رہے ہیں۔

ہر علاقے میں سی این جی اسٹیشن بھی قائم ہیں کیا وہ بم نہیں ہیں ؟۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول وینز سے زبردستی سلنڈر بھی نکالے جا رہے ہیں ، ان تمام حالات کی وجہ سے ڈرائیورز سخت پریشانی کا شکار ہیں ، ان حالات کے تناظر میں آج (پیر) سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔