پی آئی اے امیج بلڈنگ کے نام پر افسران کو نوازنے کا انکشاف

وقاص احمد  پير 14 جنوری 2019
سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن کے افسران نے بھی مزے لوٹے
 فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن کے افسران نے بھی مزے لوٹے فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  قومی ایئرلائن میں ’’امیج بلڈنگ‘‘ کے نام پر مفت سفری سہولت فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے امیج بلڈنگ کے نام پر ادارے کے پونے 2 کروڑ روپے لٹادیے۔ ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق اربوں روپے کے مالی خسارے سے دوچار قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے امیج بلڈنگ کے نام پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر من پسند افسران کو کروڑوں روپے مالیت کے مفت ٹکٹ فراہم کیے گئے۔

امیج بلڈنگ کے نام پرمفت ٹکٹ پر پی آئی اے کے لیگل، کمرشل، مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے علاوہ سول ایوی ایشن اور ایوی ایشن ڈویژن کے افسران نے بھی مزے لوٹے۔ دستاویزکے مطابق گزشتہ سال قومی ایئرلائن پر 334 مسافروں نے مفت سفرکیا، مفت سفری سہولت اور ٹکٹ کی مد میںایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد اڑائے گئے۔ دستاویزکے مطابق امیج بلڈنگ کے نام پر 87 لاکھ 95920 روپے کے مفت ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔