شہباز شریف کی بہو بھی میدان سیاست میں آگئیں

نمائندہ ایکسپریس  پير 14 جنوری 2019
3 وزرا فیصل واوڈا، فیاض الحسن چوہان ، مرادسعید کی سیاسی قابلیت پر سوال اٹھادیے
 فوٹو: فائل

3 وزرا فیصل واوڈا، فیاض الحسن چوہان ، مرادسعید کی سیاسی قابلیت پر سوال اٹھادیے فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو بھی مسلم لیگ (ن) کے دفاع میں میدان میں آگئیں۔

بیگم سلمان شہباز نے 3 حکومتی وزراء کی سیاسی قابلیت پر سوال اٹھادیے۔ بیگم سلیمان شہباز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا وزیراطلاعات فیاض الحسین چوہان مفتاح اسماعیل سے معاشیات پر بات کرسکتے ہیں؟کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہدخاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اورانویسٹمنٹ پالیسی پر دلائل کیساتھ بات کرسکتے ہیں ؟کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈاسی پیک اور سالانہ مالیاتی امور پر پر انکا سامنا کرسکتے ہیں؟۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف بھی نیب متحرک ہے اور وہ ملک سے باہر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔