- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
نئی دہلی میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیراورپنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی اب پاکستان کے حق میں نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔
بھارت میں بڑھتے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال انگیزی کے باعث جہاں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پرسینکڑوں فوجی جوان اوربڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کے لیے ریہرسل کررہے تھے کہ ایک خاتون نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پرخاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے۔ خاتون کوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، اس کا پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔ اس کا تعلق ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد سے ہے اور اسے 12 سال قبل طلاق ہوگئی تھی، اس کا سابق سسرال ممبئی میں مقیم ہے، خاتون چند روز قبل نظام آباد سے بذریعہ ٹرین ممبئی کے لیے نکلی تھی لیکن وہ وہاں پہنچی نہیں، جس پر نظام آباد میں ہی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ خاتون کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، اس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کرائے گئے طبی معائنے سے بھی ہوئی ہے، خاتون کو جلد ہی اس کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔