پشاور میں چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک

یاسر علی  پير 14 جنوری 2019
ژوان لنگ پاکستان میں بطور سولر انجنیئر کام کر رہا ہے فوٹو: ایکسپریس

ژوان لنگ پاکستان میں بطور سولر انجنیئر کام کر رہا ہے فوٹو: ایکسپریس

پشاور: مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔

چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔