ورون دھون کی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں انٹری

ویب ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
ورون دھون کی فلم ’کلنگ‘  19 اپریل 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ورون دھون کی فلم ’کلنگ‘ 19 اپریل 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ممبئی: نوجوان اداکار ورون دھون سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں انٹری دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

بالی ووڈ میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے قدم رکھنے والے نوجوان اداکار ورون دھون نے کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی اور ان دنوں وہ اپنی کامیاب فلم ’اے بی سی ڈی‘ کے دوسرے سیکوئل کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شردھا کپور مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی ۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنی میگا بجٹ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ رپورٹس کے مطابق ورون دھون بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے، فلم میں وہ بزنس مین کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے ورون دھون نے حال ہی میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی ایکشن فلم ’کلنگ‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جو 19 اپریل 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔