ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
(ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیئے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

(ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیئے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل خارج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کیخلاف اپیل خارج

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی سے متعلق نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔