- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم نظام میں اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور دباؤ جاری رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان نے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی حالت زار بدلنے کے لیے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمز (ڈھانچہ جاتی اصلاحات) پر عمل پیرا ہے، ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے، قوموں کی زندگی میں اسٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر من گھڑت پروپیگنڈا ہورہا ہے جس کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں، میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، بے بنیاد خبروں کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور بغیر دباؤ جاری رہے گا، اس عمل میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، کوئی حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر ریاست سب کی ہے، ریاست کے مفادات کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔