بہاول پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی۔ (فوٹو : فائل)

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی۔ (فوٹو : فائل)

بہاولپور: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاول پور میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔