پاکستان قطر سے ادھار پرایل این جی کا مطالبہ کرے گا

ظفر بھٹہ  منگل 15 جنوری 2019
وزیراعظم کی جانب سے ایل این جی کی کریڈٹ فیسیلیٹی میں ایک سال تک توسیع کرائے جانے کاامکان ہے۔ :فوٹو:فائل

وزیراعظم کی جانب سے ایل این جی کی کریڈٹ فیسیلیٹی میں ایک سال تک توسیع کرائے جانے کاامکان ہے۔ :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورہ قطرکے دوران ادائیگیوں میں توازن کیلیے قطری حکام سے موخر ادائیگیوں پر ایل این جی کی فراہمی اورگیس کی قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کریں گے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 6ارب ڈالرجمع کرانے اور ادائیگیوں میں توازن کیلیے موخرادائیگیوں پر 4ارب مالیت کا تیل دینے کا اعلان کرچکے ہیں،پاکستان کا ایل این جی کا سالانہ درآمدی بل تقریباً چار ارب ڈالر ہے اور وزیراعظم کی جانب سے ایل این جی کی کریڈٹ فیسیلیٹی میں ایک سال تک توسیع کرائے جانے کاامکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔