گندم کی برآمد پر سبسڈی ختم، 120 سے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی دی جا رہی تھی

احتشام مفتی  منگل 15 جنوری 2019
 پاکستان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

پاکستان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی طلب اور ملک میں ڈالرکی قدر میں نمایاں اضافے کے تناظر میں گندم کی برآمدات پر سبسڈی ختم کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان سے سبسڈی کے بغیرگندم کی ایکسپورٹ ہوگی اور پاسکو کی جانب سے ایک لاکھ ٹن گندم کی ایکسپورٹ کا ٹینڈر جاری کردیاگیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت پاکستانی برآمدکنندگان  3275 روپے کے حساب سے فی 100کلوگرام گندم کی بوری برآمد کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان  تقریباً دس سال سے گندم کی ایکسپورٹ پر 120 سے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی دے رہی تھی۔

صوبائی اور وفاقی حکومت کو  سبسڈی کا 50، 50 فیصد برداشت کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔