کچھی برادری کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی

ایکسپریس ڈیسک  منگل 16 جولائی 2013
منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جارہی ہے فوٹو: فائل

منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جارہی ہے فوٹو: فائل

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے سیکڑوں خاندانوں کی بحالی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

لیاری اور اطراف میں بد امنی اور قتل و غارت گری کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ رمضان کے مبارک مہینے میں لیاری سے کچھی برادری کے متاثرین کی بڑی تعداد میں نقل مکانی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کی سرکاری سرپرستی کی جارہی ہے۔

کچھی برادری کو سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کچھی برادری کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔