اداکار سلمان خان فلم ’’مینٹل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

نیٹ نیوز  منگل 16 جولائ 2013
سلمان خان اس سے پہلے بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھے تھے۔

سلمان خان اس سے پہلے بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھے تھے۔

ممبئ:  اداکار سلمان خان فلم مینٹل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

نئی فلم ان کے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں تیار کی جارہی ہے اور پیر کو اس کی حیدرآباد کے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کی جارہی تھی کہ سلمان کا پاؤں زخمی ہوگیاجس کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔ سلمان خان اس سے پہلے بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔