دنیا بھر کے 30 گلوکاروں کا ملالہ کو خراج تحسین آئی ایم ملالہ گیت گایا

این این آئی  منگل 16 جولائی 2013
گریمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کے تیار کردہ اس گیت میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارکے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاروں کی آوازیں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

گریمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کے تیار کردہ اس گیت میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارکے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاروں کی آوازیں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

نیو یارک:  اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ ڈے منائے جانے کے بعد دنیا بھر سے 30 گلوکاروں نے آئی ایم ملالہ گیت کے ذریعے ملالہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

گریمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کے تیار کردہ اس گیت میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارکے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاروں کی آوازیں شامل ہیں۔ گانے میں تمام گلوکار ملالہ کو سلام پیش کرتی ہیں۔ اس گانے کے فروخت سے ہونیوالی آمدنی ملالہ یوسف زئی کی قائم کردہ فلاحی تنظیم ملالہ فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ تمام رقم دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلیے وقف کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔