یکطرفہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں، دفتر خارجہ

این این آئی  منگل 16 جولائی 2013
یکطرفہ کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔  دفتر خارجہ فوٹو فائل

یکطرفہ کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ فوٹو فائل

اسلام آ باد:  پاکستان نے شمالی وزیرستان کی میرعلی تحصیل میں 13 جولائی کی رات امریکی ڈرون حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزازاحمد چوہدری نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ یکطرفہ کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈرون حملوں کی فوری بندش کی اہمیت پر بارہا زور دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا موقف رہا ہے کہ ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جن میں بے گناہ شہری جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔