ممبئی حملہ کیس،ملزمان کی بریت کی درخواست دائرکرنے کااعلان

قیصر شیرازی  منگل 16 جولائی 2013
حکومت پاکستان کوان ملزمان کے خلاف مقدمہ فوری طورپر واپس لیناچاہیے۔  ایڈووکیٹ ریاض احمدچیمہ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان کوان ملزمان کے خلاف مقدمہ فوری طورپر واپس لیناچاہیے۔ ایڈووکیٹ ریاض احمدچیمہ فوٹو: فائل

راولپنڈی:  ممبئی حملہ سازش کیس میں 3سال سے گرفتارکالعدم لشکرطیبہ کے ذکی الرحمٰن لکھوی اورجماعت الدعوۃ کے دیگر 6کارکنان کے وکیل نے تمام گرفتارملزمان کی بریت کے لیے درخواستیںدائر کرنے کااعلان کردیا۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ریاض احمدچیمہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ممبئی حملہ سازش کیس میں بھارت کے سابق افسرکے بیان کے بعدملزمان کومزید گرفتاررکھنے اوران کے خلاف مقدمہ چلانے اور 9رکنی پاکستانی عدالتی کمیشن کابھارت جانے کاکوئی جوازنہیں رہا۔ حکومت پاکستان کوان ملزمان کے خلاف مقدمہ فوری طورپر واپس لیناچاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔