سفارتی کشیدگی؛ کینیڈا کی چین میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  منگل 15 جنوری 2019
کشیدگی کینڈین شہری کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ہوئی ہے، فوٹو: فائل

کشیدگی کینڈین شہری کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ہوئی ہے، فوٹو: فائل

بیجنگ: چین میں کینیڈین شہری کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  چین اور کینیڈا میں سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا، کینیڈین شہری کو چینی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد سفارتی محاذ گرم ہوگیا۔

کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین سے متعلق سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے  احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کینیڈین حکومت نے ٹریول ایڈوائزری  میں  شہریوں کو اپنے طور پر سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے ہر حددرجہ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو  کہا ہے۔

دوسری جانب چینی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ بیجنگ میں ایک اور کینڈین شہری کو پکڑا گیا ہے،  چینی حکومت نے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کے بیان کو  غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔