- امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، سعودی ولی عہد
- وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات، متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو آؤٹ کلاس کرکے پہلی کامیابی حاصل کرلی
- اسرائیل خطے میں جنگ کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے، ایران
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری ’’کورونری آرٹری‘‘ لاحق
- نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت
- محرومیوں کو دور نہ کیا گیا تو پھر صوبہ مانگیں گے، فیصل سبزواری
- گردے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے خوشخبری
- پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت ’میں نہ مانوں‘ کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
- امریکا میں ایمرجنسی نافذ، اپوزیشن کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- انجرڈ محمد حفیظ آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے
- عمران خان کا پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا سے ہٹا دیا گیا
- یورپی ممالک شام میں اسیر اپنے جنگجو شہریوں کو تحویل میں لیں، ٹرمپ
- حکومت کا تاریخی آثار کے فروغ کیلیے 20 سال سے بند ریلوے لائن بحال کرنے کا فیصلہ
- کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے،فواد چوہدری
- نوازشریف کی طبعیت ٹھیک ہے، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج
- بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے،شہباز شریف
- اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پالیسی پر تحریک انصاف 2 دھڑوں میں تقسیم
پی ایچ ایف نے پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے 12 کروڑ روپے مانگ لئے

پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے قومی ٹیم ٹاپ 10 ٹیموں میں آسکتی ہے، دانش کلیم فوٹو: ایکسپریس
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے 12 کروڑ روپے مانگ لئے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے ایسوسی ایٹس سیکریٹری ایاز محمود نے کہا کہ دو روز قبل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں 27 کروڑ دیے جب کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ ساڑھے تین سال میں ہمیں 32 کروڑ کی گرانٹ ملی، وزیر اعلیٰ سندھ سے 22 کروڑ کی گرانٹ آئی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 20 لاکھ دیے۔
ایاز محمود کا کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی ٹیم کو ارجنٹائن جانا ہے، جس کے لئے اڑھائی کروڑ درکار ہیں، اس کے بعد لیگ کے لئے ہمیں آسٹریلیا جانا ہے اور 18 میچ کھیلنے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈز فراہم کریں۔ پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرتے تو دو سال معطلی اور جرمانہ ہوگا، شرکت نہ کرنے سے ہمارے ملک کی بدنامی ہوگی۔ ہمارے پاس فنڈز نہ ہونے پر اسپورٹس بورڈ پنجاب سے کیمپ رہائش مانگی۔ حکومت کو چاہیئے کہ اپنے قومی کھیل کی مدد کریں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ہیں،2020 اولمپکس کیلئے پروہاکی لیگ کھیلنا ضروری ہے، ہاکی فیڈریشن کو 10 سے 12 کروڑ کی ضرورت ہے۔ سابق حکومتوں میں بھی سرکاری گرانٹ پر ٹیم جاتی تھی۔ پروہاکی کے لئے بھی وفاقی حکومت سے اپیل کررہے ہیں۔
اس موقع پر قومی کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ گرانٹ آجائے گی تو فیڈریشن کے حالات بہتر ہوجائیں گے، 2 سال کی پابندی لگنے کے بعد سیاست یہاں ہی رہ جانی ہے۔ پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے قومی ٹیم ٹاپ 10 ٹیموں میں آسکتی ہے، ہماری موجودہ ٹیم میں نوجوان لڑکے شامل کیے گئے، بھارت اور بیلجیئم کی ٹیموں نے حکومتی گرانٹ سے بہتر پوزیشن حاصل کی حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ہماری مدد کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔