لاہور کا عجائب گھر بھوت بنگلہ بن گیا، شیطانی مجسمہ نصب

محمد ہارون  منگل 15 جنوری 2019

 لاہور: عجائب گھر کی انتظامیہ نے ہیبت ناک شکل کا مجسمہ عجائب گھر کے احاطے میں کھڑا کردیا۔

لاہور عجائب گھر انتظامیہ نے ہیبت ناک شکل کا مجسمہ عجائب گھر کے احاطے میں کھڑا کردیا ہے۔ شیطانی مجسمے کو عجائب گھر کے مرکزی دروازے پر لگایا گیا ہے۔ ڈی مون مجسمہ ابراہمک کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ ابراہمک کلچر میں ڈی مون شیطانیت طاغوتی طاقتوں کا منبع سمجھا جاتا ہے۔

لاہور کے تاریخی عجائب گھر میں اسکول کے بچے تعلیمی تفریح کے لئے آتے ہیں لیکن انتظامیہ نے یہاں خوفناک شکل کا مجسمہ لگا کر اسے بھوت بنگلہ بنا دیا ہے۔ اس شیطانی مجسمے کو دیکھ کر عجائب گھرآنے والے طلبا و طالبات میں خوف ہراس پھیل رہا ہے۔
یہ دیو ہیکل مجسمہ نجی ایونٹ کمپنی کی ملکیت تھا جو اسے مختلف مختلف نجی محفلوں میں لگاتی رہی ہے۔

ترجمان عجائب گھر کا کہنا ہے کہ شیطانی شکل کا مجسمہ آرٹ ہے۔ اس طرح کے مزید شیطانی شکل والے مجسمے 15 روز تک عجائب گھر کی زینت بنے گے.ایسے مجسمے لگانے کا مقصد آرٹ کی تشہیر کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔