انگلش شہربرسٹول کااپنی کرنسی جاری کرنےکااعلان

اے ایف پی  جمعرات 23 اگست 2012
 برسٹول پائونڈ19ستمبرکومتعارف،صرف رکن کاروبارکو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی. فوٹو: رائٹرز

برسٹول پائونڈ19ستمبرکومتعارف،صرف رکن کاروبارکو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی. فوٹو: رائٹرز

برسٹول: انگلینڈ میں بینکوں پر عدم اعتماد اور یورو بحران کے اثرات کے نتیجے میں جنوب مغربی شہر برسٹول نے اپنی کرنسی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے، برسٹول پائونڈ نامی کرنسی صرف شہر کے رکن کاروبار کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، یہ کرنسی ستمبر میں جاری کی جائے گی، اس حوالے سے مقامی کمپنیوں کو رکن بنانے کیلیے آرگنائزرز نے مہم شروع کردی ہے، ارنولفینی آرٹس سینٹر سے لے کر چندوس دیلی چین تک سیکڑوں کاروبار رکن بن چکے ہیں اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی کے باعث نئی کرنسی کااجرا19 ستمبر تک موخرکردیاگیا ہے، پہلے یہ کرنسی مئی میں متعارف کرائی جانی تھی۔

کرنسی کے شریک تخلیق کار کیرن منڈے نے کہاکہ بینکاری اور رقم کا تصور بہت ظالمانہ ہے، لوگ کچھ نیا چاہتے ہیں، یہ پیسے کے بارے میں نئی اقدار متعارف کرانے سے متعلق ہے۔ مقامی ٹیکسز نئی کرنسی میں ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ سٹی کونسل نے اپنے 17ہزار رکنی اسٹاف کو ان کی تنخواہ کا کچھ حصہ نئی کرنسی میں لینے کاآپشن بھی دیا ہے۔

آرگنائزرز نے نئی کرنسی کے نمونے بھی جاری کردیے ہیں، ایک الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیکس میسج کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی اور یہ جعلسازی سے پاک نوٹس ہوںگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔