کوئٹہ: گزشتہ روز 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شہر میں ہڑتال

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2013
لیاقت بازار ،قنداھری بازار،ہزارہ ٹاؤن،علمدار روڈ،عبدالستار روڈ،طوغی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں فوٹو: پی پی آئی/ فائل

لیاقت بازار ،قنداھری بازار،ہزارہ ٹاؤن،علمدار روڈ،عبدالستار روڈ،طوغی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں فوٹو: پی پی آئی/ فائل

کوئٹہ: گزشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اوراتحاد تاجران بلوچستان نے دی ہے جس کی حمایت بلوچستان شیعہ کانفرنس ، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیمیں کررہی ہیں ، ہڑتال کے باعث لیاقت بازار ، قندھاری بازار ، ہزارہ ٹاؤن، علمدار روڈ ،عبدالستار روڈ اورطوغی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

دوسری جانب شیعہ تنظیموں کی اپیل پر ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر کے خلاف  3 روزہ سوگ بھی منایا جارہا ہے۔ اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے بلوچستان شیعہ کانفرنس ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین نے مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔