قومی ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی جوہانسبرگ میں یکجا ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 16 جنوری 2019
گرین شرٹس بدھ کو پورٹ الزبتھ روانہ ہوں گے جہاں 19جنوری کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا

گرین شرٹس بدھ کو پورٹ الزبتھ روانہ ہوں گے جہاں 19جنوری کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا

 لاہور:  قومی ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی جوہانسبرگ میں یکجا ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان سے روانہ ہونے والے عماد وسیم اور حسین طلعت، بی پی ایل میں شرکت کرنے والے محمد حفیظ بنگلہ دیش اور بگ بیش کا حصہ بننے والے عثمان شنواری آسٹریلیاسے پہنچے، شعیب ملک کی آمد رات گئے شیڈول تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

گرین شرٹس بدھ کو پورٹ الزبتھ روانہ ہوں گے جہاں 19جنوری کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا، مہمان کرکٹرز پریکٹس کا آغاز جمعرات سے کریں گے، دوسری جانب ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، محمد عباس اور یاسر شاہ بدھ کو وطن واپسی کے لیے عازم سفر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔