غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی مہلت ختم

بزنس رپورٹر  بدھ 16 جنوری 2019
اگر استعمال شدہ موبائل بند ہوئے تو ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی ، الیکٹرونکس ڈیلرز
 فوٹو : فائل

اگر استعمال شدہ موبائل بند ہوئے تو ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی ، الیکٹرونکس ڈیلرز فوٹو : فائل

 کراچی:  غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے 15جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق 15جنوری تک پاکستان کے سیلولر نیٹ ورک پر چلنے والے تمام موبائل فون کار آمد رہیں گے، پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر چلنے والے نان کمپلائن فون بھی چلتے رہیں گے۔

پی ٹی اے کی مہلت ختم ہونے کے ساتھ ہی اسٹاک میں موجود غیر فروخت شدہ موبائل فونز پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کے مطابق ڈیلرز کے پاس لاکھوں کی تعداد میں استعمال شدہ موبائل فونز ہیں جو قانونی طور پر درآمد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے ڈیڈ لائن مقرر کر دی تاہم حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے کوئی پالیسی نہیں دی، اسٹاک میں موجود استعمال شدہ فونز ناکارہ ہوئے تو ٹیلی کام انڈسٹری کو بحران کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر استعمال شدہ موبائل فونز بند ہوئے تو ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی، پالیسی کے بغیر استعمال شدہ فونز کا اسٹاک ناکارہ ہوا تو پی ٹی اے کے خلاف احتجاج ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔