فشنگ انڈسٹری کے تحفظات دورکرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم

بزنس رپورٹر  بدھ 16 جنوری 2019
کمیٹی قومی فشنگ پالیسی سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔ فوٹو: رائٹرز

کمیٹی قومی فشنگ پالیسی سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔ فوٹو: رائٹرز

 کراچی: وفاقی وزارتِ بحری امور نے قومی فشنگ پالیسی پر فشنگ انڈسٹری کے لیے تحفظات دور کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی کی تشکیل کیلیے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، وزارت کے مشیر محمود باقی مولوی، شوکت حسین، فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر، سندھ ٹرالرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب نیازی، پاکستان سی فوڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید اخلاق حسین عابدی اور نیٹیو آئی لینڈراینڈ فشرمینز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف اقبال بھٹی شامل ہیں۔ کمیٹی قومی فشنگ پالیسی سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔