ایران میںزلزلے سے نقصانات پرفیڈریشن کااظہارافسوس

خصوصی رپورٹر  جمعرات 23 اگست 2012
 طارق سعید کی سربراہمی میں وفدکی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات،مدد کا یقین دلایا. فوٹو فائل

طارق سعید کی سربراہمی میں وفدکی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات،مدد کا یقین دلایا. فوٹو فائل

اسلام آ باد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ایران میں حالیہ زلزلے پر اپنے دلی غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بھائیوں کی ہر ممکن اخلاقی اور مالی مدد کی جائے گی۔ اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی اسلام آباد آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرطارق سعید کی سربراہی میں تاجر رہنمائوں کے ایک وفد نے ایرانی قونصل جنرل عباس علی سے ملاقات کی اور زلزلے سے نقصانات پر اظہارافسوس کیا۔

انھوں نے کہا کہ تبریز میں حالیہ زلزلہ میں 300سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جو ایک امتحان ہے جس میں ایرانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔طارق سعید جو پاکستان ایران بزنس کونسل کے چیئرمین بھی ہیں نے کہاکہ ہم مصائب پر قابو پانے میں ایرانی عوام کو تمام تر معاونت دینگے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سلطان چائولا، سابق نائب صدر زبیر طفیل، وحید شاہ اور میر ناصر عباس بھی موجود تھے جنھوں نے قونصل جنرل کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پرقونصل جنرل عباس علی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے تعاون سے اس سانحہ کے اثرات پر جلد قابو پا لیا جائیگا، پاکستانی بھائیوں کی خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔