راؤ انوار کو رعایتیں نہیں بلکہ سزا ملنی چاہئے، شیریں مزاری

 بدھ 16 جنوری 2019
لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے، وفاقی وزیر انسانی حقوق فوٹو:فائل

لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے، وفاقی وزیر انسانی حقوق فوٹو:فائل

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہئے، اس معاملے پر ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں یہ سلسلہ روکنا ہے، راؤ انوار کو دی گئی رعایتیں غلط ہیں، اسے رعایتیں نہیں بلکہ سزا ملنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی جواب دیں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں غور کیا جائے گا، پی این آئی ایل لسٹ ہمارے لئے ایک خبر تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔