راجن پور میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 16 جنوری 2019
دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، ایس ایچ او روجہان۔ (فوٹو: فائل)

دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، ایس ایچ او روجہان۔ (فوٹو: فائل)

راجن پور: روجھان کے علاقے میراں پور میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے روجھان  میراں پور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد ہوگئے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او روجہان انسپکٹر فیاض الحق کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ دھماکے میں کتنا مواد استعمال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔