نواب شاہ میں ڈکیتیاں، 45 لاکھ کے زیورات و نقدی لوٹ لی گئی

نامہ نگار  منگل 16 جولائ 2013
ڈاکوؤں نے شاہد مغل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔فوٹو: فائل

ڈاکوؤں نے شاہد مغل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔فوٹو: فائل

نوابشاہ:   نواب شاہ میں جرائم میں کمی نہ آسکی، لاکھوں روپے کی مزید 2 ڈکیتیاں ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جام صاحب روڈ پر 3 نامعلوم مسلح افراد حیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ ملک نظام کے گھر داخل ہوئے۔

اہل خانہ کو یرغمال بناکر 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے مزکورہ علاقے میں شاہد مغل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔