مسجد کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

نامہ نگار  منگل 16 جولائی 2013
مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا۔ فوٹو: فائل

مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ:   نواب شاہ میں مسجد شہید کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے  2افراد زخمی ہو گئے، مذہبی تنظیموں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سانگھڑ روڈ کے علاقے میں مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے مسجد شہید کیے جانے کے خلاف مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا، اسی اثنا میں مبینہ طور پر قبضہ مافیا کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس پر مظاہرے میں شامل بعض افراد نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ سے2 مظاہرین ساجد اور شاہد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

جنھیں پی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم مظاہرین نے دھرنا جاری رکھا۔ دوسری طرف واقعے کے خلاف مذہبی تنظیموں نے آج شہر بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔