حریم فاروق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

شوبز رپورٹر  جمعرات 17 جنوری 2019
فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمن خان ہوں گے فوٹوفائل

فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمن خان ہوں گے فوٹوفائل

 لاہور:  اداکارہ حریم فاروق پروڈیوسر علی عمران کاظمی کے ساتھ مل کر ایک نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

فلم کا نام تو ابھی فائنل نہیں کیا گیا البتہ اس کا پوسٹر شوٹ کرلیا گیا ہے۔ فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمن خان ہوں گے۔ یاد رہے کہ تینوں لوگ پہلے بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں اور گزشتہ سال انھوں نے ’پرچی‘ جیسی فلم بھی دی تھی۔ اپنی نئی فلم بارے انھوں نے ایک وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر لوڈ کرکے اطلاع دی ہے کہ وہ جلد ہی فلم شروع کرنے والے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔