ہم چاہتے ہیں اسنوڈن روس چھوڑ دے، امریکا مشکلات پیدا کر رہا ہے، پوتن

آئی این پی  بدھ 17 جولائی 2013
اسنوڈن کو شیڈول کے مطابق 24 جون کوکیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی جانب روانہ ہوناتھا۔ فوٹو : فائل

اسنوڈن کو شیڈول کے مطابق 24 جون کوکیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی جانب روانہ ہوناتھا۔ فوٹو : فائل

ماسکو:   روسی صدر ولادیمرپوتن نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایڈورڈاسنوڈن روس چھوڑدیں۔

تاہم امریکاایڈورڈ اسنوڈن کو ماسکو میں پھنسائے ہوئے ہے،اسنوڈن کو شیڈول کے مطابق 24 جون کوکیوبا کے دارالحکومت ہوانا کی جانب روانہ ہوناتھالیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوتن اپنے ایک انٹرویوکے دوران واشنگٹن انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ امریکا23 جون کو ہانگ کانگ سے ماسکو کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والے اسنوڈن کو روس سے نکلنے میں مشکلات پیداکررہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔